header::jazbapost
        

JAZBAPOST GALLERY

    اوسلو:سابق وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اوسلو کی سماجی تنظیم نارویجن پاکستان تھنک ٹینک کے دفتر کا دورہ

  • اوسلو ( افتخارشاد آرائیں) سابق وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اوسلو کی سماجی تنظیم نارویجن پاکستان تھنک ٹینک کے دفتر کا دورہ تھنک ٹینک کے ممبران سے تعاون اور اغراض و مقاصد سمیت پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی گئی۔ تفصیل کی مطابق سابق وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی کی اعزاز میں نارویجن پاکستانی تھنک ٹینک کی جانب سے اپنے دفتر میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا دفتر کے دورہ کے موقع پر تھنک ٹینک کی کو آرڈ نیٹر نوید خاور نے تھنک ٹینک کی اغراض و مقاصد اور کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا مخدوم شاہ محمود قریشی نے تھنک ٹینک کی افادیت اور ضرورت کے پیش نظر اس کی کارکردگی کو سراہا اور ناروے میں مقیم کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے سوسائٹی کے ممبران کی کار کردگی کی تعریف کی اس موقع پر غلام حیدر مسرور یونس ڈار ،منظور احمد ،محمد ارشد ،مختار احمد مشتاق علی نوید خاور نذیر احمد، ریاض احمد شہباز طارق ،صوفی راشد احمد تصدق حسین اور ذوالفقار منیر بھی موجود تھے۔ جبکہ تھنک ٹینک کے دو ممبران اطہر علی اور یونس ڈار اپنی سرکاری مصروفیات کی بناءپر شرکت نہ کرسکے۔
  • Untitled Document
[?]
Apycom