header::jazbapost
        

JAZBAPOST GALLERY

    پاکستان یونین ناروے کی جانب سے اوسلو کی محفل ریسٹورنٹ میں استقبالیہ

  • اوسلو (افتخارشاد آرائیں)پاکستان یونین ناروے کی جانب سے اوسلو کی محفل ریسٹورنٹ میں ناروے کے ممتاز سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات اور یوم آزادی کی تقریب کے سلسلہ میں پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کا آغاز چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال کی جانب سے تمام مہمانوں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا گیا نہوں نے بالخصوص سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود پاکستان یونین ناروے کی دعوت پر ناروے کا دورہ کیا چوہدری قمر اقبال نی ناروے کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات کا تعارف شاہ محمود قریشی اور دیگر مہمانوں سے کروایا اس موقع پر ناروے کی معروف شخصیات میں چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال ،سید ذکی الحسن شاہ آف کلیوال سیداں، چیئرمین انجمن کشمیر یاں ناروے شیخ فواد انور آف جلالپور جٹاں، شیخ طارق آف اوسلو بیل، چوہدری اظہر اقبال رندھیر،ملک پرویز آف بدر مرجان ، ناصر میر ،چوہدری ساجد مہدی دھامہ،چوہدری جاوید شیخ آفتاب ، میاں شاہد ،صدر پاکستان مسلم لیگ ناروے چوہدری شبیر آف مہمند چک نوید خاور ، طارق بھٹی، معروف فلم ساز عبدالغفوربٹ ،چوہدری محمد اصغر دھکڑ ، چوہدری محمد رفیق دھکڑ ، صوفی ملازم حسین دھکڑ ، معروف کاروباری شخصیت چوہدری احسان حیدر ، ڈاکٹر جمیل محمد اقبال اور عابد خان شامل تھے۔ جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے مہمانوں میں مخدوم شاہ محمود قریشی ، ریذیڈنٹ ایڈیٹر جنگ ملتان ظفر اقبال شاہد ،صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم چیف ایڈیڑر گجوات لنک امجد فاروق، صدر پریس کلب گجرات سید وقار گیلانی ، سید شوکت حسین شاہ ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل گجرات چوہدری نواز دھدرا ، معروف کمپیئر عباس فلکی شامل تھے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا اور ان کو پاکستان کے موجودہ حالات میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کہا۔ انہوں نے ناروے اور دیگر ممالک میں پاکستانیوں کی بے مثال کامیابیوں کا ذکر کیا اور بے مثال مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر پاکستان سے آئے ہوئے معروف لوگ گلو کار شفاءاﷲ روکڑی ( کالا جوڑاپا) نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا شفاءاﷲ روکڑی کے ہمراہ دیگر فنکاروں میں طبلہ نواز ارشاد احمد کی بورڈ ماسٹر مجاہد حسین اور ڈرمر سکندر موجود تھے جنہوں نے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کے دل موہ لئے۔اس موقع پر لی گئی تصاویر۔۔۔۔۔۔
  • Untitled Document
[?]
Apycom