header::jazbapost
        

JAZBAPOST GALLERY

    پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام اوسلو میںیوم آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کا اہتمام

  • اوسلو (افتخارشاد آرائیں) پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کثیر انداز میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیر خارجہ پاکستان مخدوم شاہ محمود قریشی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں نارویجن حکومتی پارٹی کے سربراہ اور وزیر خارجہ کرسٹن ہال وورشن ادایناردھورم(سربراہ وینستری پارٹی) لارڈ میئر اوسلو فابیان ستنگ، ویلفیئر اتاشی ایمبیسی آف پاکستان ناروے محمد سیلم، کنوت ستوربیر یگی وزیر قانون ناروے جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر طارق سیلم شامل تھے جنہوں نی پروگرام کا شرکاءسے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت ایک بچے شہر یا ر نے حاصل کی ناروے میں دہشت گردی کی حالیہ واقع کی مناسبت سے ہال میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ناروے اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے یونیٹی گروپ اور کوئیک گروپ کی جانب سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا گیا پاکستان یونین ناروے کی چیئرمین چوہدری قمر اقبال کی جانب سے معزز مہمانوں کو شرکاءکو خوش آمدید کہا گیا اور ان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا مہمان خصوصی مخدوم شاہ محمود قریشی نے انگریزی اور اردو میں اپنے خطاب میں ناوریجن عوام اور حکومت کو پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام دیا اور آپس میں مزید تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی موجود صورتحال اور اس کی ممکنہ حل پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا ہال میں موجود شرکاءنے ان کی خطاب کو انتہائی توجہ سے سنا ۔پروگرام کی کمپیئرنگ پاکستان سے آئے ہوئے معروف کمپیئر عباس فلکی اور ناورے میں مقیم مشال نے اداکئے تقریب میں ناروے اور پاکستان میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے بعض شخصیات کو ایورڈ بھی دیئے گئے جن میں ناروے میں کمرشل پائیلٹ بننے کا اعزاز حاصل کرنی والی پہلی پاکستانی نژاد خاتون حنا چوہدری ناروے میں پہلی ورکنگ وومن کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون خالدہ ظہور شامل تھیں۔ اس موقع پر ناروے کی سیاست میں کردار ادا کرنے کےلے پر عزم کائنات قیصر نے بھی خطاب کیا یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے منعقد پاکستان یونین ناورے کی تقریب میں چوہدری قمر اقبال کی خصوصی دعوت پر پاکستان سے آئے ہو ئے ملتان ظفر اقبال شاہد،صدر ملتان پریس کلب شکیل،انجم ،چوہدری محمد نواز دھدرا ،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل گجرات چیف ایڈیٹر گجرات لنک امجد فاروق ،سید شوکت حسین شاہ ،افتخارشاد آرائیں پاکستان پوسٹ،میاں شاہد جمشید اقبال ڈنگہ شاہد انجم سرائی ،عالمگیر سید وقار حسین گیلانی ،صدر گجرات پریس کلب شامل تھی۔جبکہ ناروے کے معروف، سیاسی، سماجی، کاروباری ،مذہبی شخصیات نے بھی پروگرام میں شرکت کی، جن میں شیخ فواد انور آف جلالپورجٹاں، ملک پرویز آف بدرمرجان، سیدذکی الحسن شاہ آف کلیوال سداں ، محمد ناصر میر ،نوید خاور ،معروف شاعر جمشید مسرور ،چوہدری اصغر دھکڑ ، چوہدری محمد رفیق دھکڑ، صوفی ملازم حسین ڈپٹی سپیکر نارو یجن اسمبلی اختر چوہدری ،چوہدری میاں خان دھکڑ، یار احمد آف میاں چنوں ، چوہدری شبیر آف مہمند چک صدر پاکستان مسلم لیگ ناروے ، چوہدری احسان حیدر ،معروف کاروباری شخصیت شیخ طارق آف اوسلو بیل سنٹر، معروف فلم ساز عبد الغفوربٹ ،چوہدری اظہر رندھیر ، نصر اﷲ قریشی ،شیخ ثاقب عارف شیخ ساقی آف یادر گانر سویٹس، چوہدری جاوید آف دینہ چک ، چوہدری ارشد پسوال ، چوہدری ساجد مہدی آف دھامہ ، چوہدری زیب گلیانہ چوہدری محمد اقبال چکوڑی، حافظ محبوب الرحمن ، میاں وقاص وحید ، چوہدری اکرم سیکریالی ،چوہدری مختار آف کشمیر ،عبداسلام سیالکوٹ، چوہدری خالد اجنالہ ، طلعت بٹ جلالپور جٹاں ، ساجد فاروق بھٹی ،ظفر اﷲ چوہدری ،ڈاکٹر جمیل ،ندیم بٹ امیدوار برائی لیبر پارٹی ندیم رشید ، عابد خان اقبال احمد میر پور، چوہدری اختردھکٹر،عاشق شاہ ، چوہدری غلام حیدر کہورکو، چوہدری منشاءخان ، چوہدری شکیل دھکڑ ،معروف صحافی احسان شیخ ، غلام ربانی مہمند چک ،چوہدری اشرف اتم ،چوہدری اقبال اتم چوہدری بہادر خان کوٹھا گجراں ملک، اقبال بدر مرجان نذیر حسین شاہ ، عارف مغل، اختر نیازی شامل تھے۔پروگرام کے آغاز سے آخر تک ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا رہا اور انہوں نے مقررین کی تقریروں اور فنکاروں کی پرفارمنس کو اتنہائی دلچسپی سے دیکھا۔پروگرام کے آخری حصہ میں پاکستان سے آئے ہوئے معروف لوگ گلو گار شفاءاﷲ روکڑی نے اپنی فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے دل کھول کردار وصول کی شفاءاﷲ کے ہمراہ پاکستان کے نامور طبلہ نواز ارشاد حسین کے بورڈ پر مجاہد حسین اور ڈرمر سکندر علی شامل تھے جنہوں نے اپنے فن سے نہ صرف پاکستانی بلکہ نارویجن شرکاءکو بھی محفوظ کیا۔
  • Untitled Document
[?]
Apycom