header::jazbapost
        

JAZBAPOST GALLERY

    پاکستان مسلم لیگ ق ناروے کے زیر اہتمام اوسلویوم آزادی پاکستان کی تقریب

  • اوسلو(افتخارشاد آرائیں) پاکستان مسلم لیگ ق ناروے کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب شالیمار ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر عدیل بشیر نے حاصل کی مہمانان گرامی میں مقصود احمد لون ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن صدر مرکزی انجمن تاجران گجرات سیدانور علی شاہ راجہ رضوان ایڈووکیٹ موٹروی انسپکٹر ملک ساجد مرزا محمد یوسف جرنلسٹ گجرات اور بیگم نوازش علی تھے۔ مہمانوں کو صدر مسلم لیگ ق ناروے چوہدری شبیرحسین آف مہمند چک ،چیئرمین چوہدری غضنفر علی، وائس چیئرمین میاں رقیب اصغر ،جنرل سیکرٹری تنویر احمد ،چیف ایگزیکٹو شالیمار ریسٹورنٹ ملک حنیف، سینئر نائب صدر ملک حمید الحق، نائب صدر راجہ ناصر عثمان، نائب صدر راجہ جاوید اقبال، جائنٹ سیکرٹری معظم جاوید و دیگر کو ویلکم کیا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کر کے بے حد خوشی محسوس ہوئی ہے حکومتی اتحاد کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نی ملکی مفاد کیلئے دیگر مفادات سے بالا تر ہو کر مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دیا جو ایک قابل تحسین بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ اورر سیز پاکستانیوں کی چاہئی کہ آپس میں اتحاد و اتفاق قائم کریں۔حکومت ان کے مسائل کے حل میں کردار ادا کرتی رہی گی۔ انہوں نے اس موقع پر چوہدری نعیم رضا انویسٹ، کونسلر راجہ ناصر، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال، سید ذکی الحسن ،شاہ میر فضل حسین، صدر پاکستان ویلفیئر یونین ناروے سید صبح، صدر پاک چیمبر ناروے شیخ طارق اوسلو بیل، چوہدری غلام حیدر ندیم ،بشیر ملک ابرار، چوہدری محمد فاضل، چوہدری نذرعباس شریف گوندل ،چوہدری عطاءاﷲ رانا محمد سیلم، محمد ارشد بلال شریف، انجم حمید ،چوہدری طارق حسین، چوہدری صغیر احمد شامل تھے اس مو قع پر لی گئی تصاویر۔۔۔۔
  • Untitled Document
[?]
Apycom